آلو |
آلو ہماری روز مرہ
خوراک کاحصہ ہے اور اکثر لوگ اس کے فوائد سے ناواقف ہوتے ہیں اور محض ذائقے یا
روایتاً اسے استعمال کررہے ہوتے ہیں۔
آلو
مشرق و مغرب میں مقبول ایسی سبزی ہے جو اپنےاندر بہت سے فوائد سمیٹے ہوئے
ہے۔
آلو
میں نمکیات, روغن ، پروٹین اور وٹامنز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، اس کا مزاج سرد
خشک ہے۔
یہ جسم کو طاقت دیتاہے۔
جلی
ہوئی جگہ پراگر آلو رکھ دیا جائے تو درد اور جلن میں افاقہ ہوتا ہے، اس جگہ پر
آبلہ نہیں پڑتا اورنشان بھی مٹ جاتا ہے۔
جن
مریضوں کے گردوں میں پتھری ہوانہیں آلو کا استعمال کرناچاہیےاور پانی زیادہ پینا چاہئیے۔
آلوبھون
کر چھلکااتارلیں اور پھر نمک لگا کر کھانے سے جسمانی درد کوآرام ملتاہے۔
آلو ہر موسم میں
بویا اور کاٹا جاتا ہے ۔ ہر کوئی ایسے شوق سے کھاتا ہے ۔ اس کا سالن بھی بنایا
جاتا ہے اور اسے ابال کر بھی کھایا جاتا ہے ۔ بچے اسکو ہر طریقے سے شوق سے کھاتے
ہیں اس کا رنگ براؤن ہوتا ہے اس میں کار
بو ہائیڈریٹس بہت بڑی مقدار میں پایا جاتا
ہے ۔ یہ جسم کو موٹا کرتا ہے ۔
بھنڈی |
بینگن |
ہمارے ہاں گرمیوں میں دوپہر کے کھانے میں بینگن
کی کوئی نہ کوئی ڈش ضرور ہوتی تھی۔ مثلاً بینگن کی بھجیا، بینگن آلو، بینگن گوشت،
بینگن کا اچار والا سالن، کچھ اور نہیں تو بینگن کا بھرتہ ضرور بنتا تھا۔ بزرگوں
کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں بینگن ضرور کھانے چاہیں کیونکہ وہ گرمی کو مارتے ہیں۔
ہمارے ہاں بینگن کے پکوڑے اور رئتہ بنایا جاتا
ہے ۔
گرم خشک
ہے۔ تر
کھانسی اور منہ میں پانی آنے میں مفید ہے۔
بھوک لگاتاہے ہاضمہ کو طاقت دیتا ہے گرم خشک ہے۔ خون کو بگارتا ہے۔ تھوڑا اور کبھی کبھی کھائیں مزاج والوں کے لیے خاص طور پر مفید ہے۔ ہاضمہ کو طاقت دیتا ہے
بھوک لگاتاہے ہاضمہ کو طاقت دیتا ہے گرم خشک ہے۔ خون کو بگارتا ہے۔ تھوڑا اور کبھی کبھی کھائیں مزاج والوں کے لیے خاص طور پر مفید ہے۔ ہاضمہ کو طاقت دیتا ہے
سفید مولی |
یہ سردیوں کی غذا ہے
اس کا رنگ سفید ہوتا ہے ۔ اسے سلاد کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ خوراک کو
ہضم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
سرخ مولی |
لیموں |
سرخ مرچ
ٹماٹر |
ٹماٹر
یہ وٹامن اے اور سی کے
حصول کا ایک موثر ذریعہ ہے جو خون میں ایسے فاسد مادے بنتے سے روکتے ہیں جو کینسر‘
دل کی بیماریوں اور حتیٰ کہ جھریاں بننے کا باعث بن سکتے ہیں۔ ٹماٹر اس کے علاوہ
لائیکو پین کے حصول کا بھی ایک بڑا ذریعہ ہیں۔گرم خشک کھانسی کو دور کرتا ہے۔ ۔ پیٹ کے کیڑوں کو مارتا ہے۔ ۔
دردوں میں مفید ہے۔ تلی جگر میں اس کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے بھوک خوب لگاتا
ہے۔ ۔ بغیر کھٹائی کے تیل یا گھی میں پکانا چاہیے۔
پیاز |
کھیرا |
گاجر |
گاجر
یہ سردیوں میں آتی ہے ۔
اس کا رنگ لال ہو تا ہے ۔ یہ کچی بھی کھائی جاتی ہے اور اس کا جوس پیا جاتا ہے ۔
سردیوں میں اس کا گجریلا بہت شوق سے کھایا جاتا ہے ۔یہ آنکھوں کی بینائی کے لئے
بہت مفید ہے ۔گاجر کے جوس میں کافی مقدار میں پوٹاشیم
قابل ذکر مقدار میں میگنیشیم اور تھوڑا سا کیلشیم بھی ہوتا ہے جو اسے ایک فائدہ
مند جوس ثابت کرنے کیلئے کافی ہے۔انسانی جلد کو تروتازہ رکھنے
میں گاجر بہت ہی معاون ثابت ہوئی ہے ۔
پالک |
یہ ہر موسم میں پائی جاتی ہے ۔ اس میں آئرن کی بڑی مقدار
ہوتی ہے۔ اس میں وٹامن کے وٹامن اے ، وٹامن بی موجود ہے۔ اس کے علاوہ یہ سبزی
پروٹین اور وٹامن ای کا بھی ایک ذریعہ ہے۔ یہ ایسی سبزی ہے جو ہر موسم میں پائی
جاتی ہے۔ یہ سبزی زیادہ تر آلو اور گوشت کے ساتھ پکائی جاتی ہے۔ انسانی صحت کے لئے
یہ ایک مفید سبزی ہے۔